کراچی (12 نومبر 2025) — کمشنر کراچی کی ہدایت پر ضلع وسطی میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری ہے۔
کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام، کیڈٹس اور اساتذہ کے حوصلے بلند، پاک فوج نے قوم کے معماروں کو محفوظ بنا دیا
ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہٰ سلیم کی سربراہی میں پانچوں سب ڈویژنز کے اسسٹنٹ کمشنرز تجاوزات کے خاتمے کے لیے متحرک ہیں۔
تازہ کارروائی میں اسسٹنٹ کمشنر نیو کراچی کیپٹن (ر) فرید حنیف نے کے ایم سی کے اشتراک سے نیو کراچی پاور ہاؤس چورنگی گرین بس برج کے نیچے قائم غیر قانونی ریسٹورنٹس، ٹھیلے، پتھارے اور دیگر تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران متعدد سامان ضبط کیا گیا جبکہ فٹ پاتھ اور سروس روڈ کو خالی کرا لیا گیا۔
فرید حنیف کا کہنا تھا کہ “گرین بس برج کے نیچے تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک جام اور پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔”
انہوں نے واضح کیا کہ مین روڈ، سروس روڈ اور فٹ پاتھ پر کسی بھی قسم کی غیر قانونی تجاوزات ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی۔
ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم نے کہا کہ “ضلع وسطی کو تجاوزات سے مکمل طور پر پاک کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، شہریوں کو بہتر سفری سہولیات اور صاف ماحول فراہم کرنے کے لیے یہ آپریشن جاری رہے گا۔”

