کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام، کیڈٹس اور اساتذہ کے حوصلے بلند، پاک فوج نے قوم کے معماروں کو محفوظ بنا دیا

وانا: افغان خوارج کے کیڈٹ کالج وانا پر دہشتگرد حملے کو پاک فوج نے بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔ تمام 650 طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا جبکہ تمام دہشتگرد جہنم واصل کر دیے گئے۔

تھانہ تیموریہ پولیس کی کارروائی، دو منشیات فروش گرفتار، آئس برآمد

ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر لمحہ بہ لمحہ آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔ انہوں نے واضح ہدایت دی کہ “قوم کے یہ معمار ہمارا سرمایہ ہیں، ان پر آنچ نہیں آنی چاہیے۔”

آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر نے بتایا کہ 10 نومبر کو 5 افغان خوارج نے کیڈٹ کالج وانا کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ایک خودکش حملہ آور نے مرکزی گیٹ پر دھماکہ کیا جبکہ دیگر خوارج نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم پاک فوج کے جوانوں نے بہادری سے دشمن کو مخصوص بلاک میں محدود کر کے کارروائی کی۔

کرنل طاہر کے مطابق، دہشتگردوں نے طلبہ کو یرغمال بنانے کی کوشش کی، مگر سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور حکمتِ عملی سے بھرپور کارروائی نے ان کے تمام عزائم خاک میں ملا دیے۔

زیر تعلیم کیڈٹس نے بتایا کہ دھماکے کے وقت وہ ڈرل کمپٹیشن کی تیاری کر رہے تھے۔ “ہمیں معلوم ہو گیا کہ حملہ تعلیم کے دشمنوں نے کیا ہے۔ ہمارے اساتذہ نے ہمیں حوصلہ دیا کہ پاک فوج پہنچ گئی ہے، اور فورسز نے ہمیں بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کیا۔”

کیڈٹس نے پُرعزم لہجے میں کہا کہ “تعلیم کے دشمن کچھ بھی کر لیں، ہمیں علم کے راستے سے نہیں روک سکتے۔”

63 / 100 SEO Score

2 thoughts on “کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام، کیڈٹس اور اساتذہ کے حوصلے بلند، پاک فوج نے قوم کے معماروں کو محفوظ بنا دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!