کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹم انفورسمنٹ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سرسید روڈ سے بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ کپڑا برآمد کر لیا۔ برآمد شدہ کپڑا مختلف گوداموں میں چھپایا گیا تھا۔
کراچی: ای چالان سسٹم کی خامی، شہری کو کسی اور کی گاڑی کا 10 ہزار روپے کا ای چالان موصول
چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کیے گئے، جن کی شناخت درج ذیل ہے:
-
عبدالصادق ولد عبد اللہ جان
-
جان محمد ولد ریاض احمد
-
نورمحمد ولد ریاض احمد
-
نثار احمد ولد طور خان
-
کومند خان ولد مومن خان
ملزمان کے قبضے سے 6 موبائل فون اور نقدی بھی برآمد ہوئی۔
برآمد شدہ نان کسٹم پیڈ کپڑا 22 مزدا ٹرکوں اور ایک کنٹینر کے ذریعے کسٹم حکام کے حوالے کیا گیا تاکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے، جبکہ ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ترجمان سندھ رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے مشکوک عناصر کے بارے میں فوری اطلاع قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر دی جائے۔ معلومات دینے والے کا نام مکمل طور پر راز میں رکھا جائے گا۔
