اسلام آباد جی-11 کچہری کے باہر خودکش دھماکہ، 12 شہید، 30 زخمی

اسلام آباد: جی-11 کچہری کے باہر ایک خودکش دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور 30 زخمی ہوگئے ہیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ کچہری کے باہر ہوا اور آس پاس موجود لوگ اس کی زد میں آئے۔

بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف فالس فلیگ پراپیگنڈا بے نقاب

ذرائع کے مطابق دھماکے میں تین شدید زخمی جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد شہید ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہوگئی۔ پمز اسپتال نے بتایا کہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی ڈیڈ باڈیز اور 30 زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ریسکیو 1122 و دیگر ایمبولینسز کے ذریعے زخمیوں کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔

پمز ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں محمد رمضان، علی عمران، عمران، نزاکت، راجہ، احتشام، عادل کیانی، اظہر اقبال اور منظر عباس شامل ہیں۔ مبینہ خودکش بمبار بھی سر سڑک پر پڑا ہوا ملا۔

حکام کے مطابق یہ دھماکہ ہندوستانی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج کی کارروائی تھی۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پاکستانی حکام نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے اس بزدلانہ اقدام کا مقصد عام شہریوں میں خوف پھیلانا ہے، تاہم عوام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے متحد ہیں اور واقعے کے ذمہ داروں کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے گا۔

One thought on “اسلام آباد جی-11 کچہری کے باہر خودکش دھماکہ، 12 شہید، 30 زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!