بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف فالس فلیگ پراپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد: بھارتی میڈیا کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشن کا پرانا ہتھکنڈہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے آج صبح سے ہی پاکستان پر بے بنیاد الزامات اور جھوٹا پروپیگنڈا شروع کر دیا، جس کا مقصد بھارت کے اندرونی بحرانوں سے عوام کی توجہ ہٹانا تھا۔

اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، تعلیمی اداروں کے قریب اور مختلف شہروں میں کارروائیاں، کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد

ذرائع کے مطابق بھارتی گودی میڈیا نے اترپردیش اور حیدرآباد کے مقامی دہشت گردوں کو پاکستان سے منسلک کرنے کی ناکام کوشش کی، تاہم ابتدائی تحقیقات میں واضح ہوا کہ گرفتار افراد بھارت کے اپنے شہری ہیں۔

لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکے کے بعد بھارتی پولیس نے ابتدائی طور پر سلنڈر دھماکے کا مؤقف اختیار کیا، مگر چند گھنٹوں بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان مخالف بیانیہ شروع کر دیا۔ پاکستانی اسلحے، کیمیکل اٹیک اور درآمدی دھماکہ خیز مواد جیسے بے بنیاد دعوے نشر کیے گئے، جبکہ بیسیوں جعلی کہانیاں اور نامعلوم ذرائع کے حوالے سے گمراہ کن رپورٹس بھی میڈیا پر جاری رہیں۔

ماہرین کے مطابق بھارتی میڈیا کا کردار ہمیشہ مشکوک اور غیر ذمہ دارانہ رہا ہے، جو غیر مصدقہ خبروں اور جھوٹے الزامات کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

پاکستانی حکام نے واضح کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہر سطح پر دہشت گردی کی مذمت کی ہے اور بین الاقوامی برادری کو بھارتی پروپیگنڈے کے حقیقی عزائم سے آگاہ کیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ بھارتی میڈیا کے جھوٹے بیانیے ایک بار پھر حقائق اور زمینی حقیقتوں کے سامنے بے اثر ثابت ہوئے ہیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف فالس فلیگ پراپیگنڈا بے نقاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!