کورنگی پولیس کی کامیاب کارروائی، موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے پانچ کارندے گرفتار

کراچی: ضلع کورنگی پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے پانچ کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایس ایس پی کورنگی کے مطابق کارروائی تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر مہران ٹاؤن D-11 بس اسٹاپ کے قریب کی۔

اسلام آباد کچہری کے باہر دھماکہ، وزیرداخلہ محسن نقوی کا جائے وقوعہ کا دورہ، واقعے کی جامع تحقیقات کا حکم

گرفتار ملزمان کی شناخت جاوید ولد عبدالمجید، مزمل ولد عزیز، شاہد ولد حاجی احمد، سلمان ولد لعل خان اور فیضان ولد نوید کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 8 عدد چیچس، 3 کھلی ہوئی موٹر سائیکلیں (ہنڈا 125 نمبر KDJ-7788، سپر پاور 70، دھوم 70)، ایک مکمل انجن اور دیگر پارٹس برآمد کیے گئے۔

دورانِ تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ چوری شدہ موٹر سائیکلیں کباڑیوں کو فروخت کرتے اور ان کے پرزے علیحدہ علیحدہ بیچتے تھے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 1384/25 بجرم دفعہ 381A کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کا سابقہ ریکارڈ بھی متعدد مقدمات پر مشتمل ہے، جن میں کورنگی انڈسٹریل ایریا، زمان ٹاؤن، گزری اور سولجر بازار تھانوں میں درج مختلف وارداتیں شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق گینگ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “کورنگی پولیس کی کامیاب کارروائی، موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے پانچ کارندے گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!