اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر دھماکے کے مقام کا دورہ کیا اور جائے وقوعہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے وزیر داخلہ کو دھماکے سے متعلق ابتدائی بریفنگ دی۔ چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور دیگر سینیئر پولیس افسران بھی ہمراہ تھے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کی دہشت گردی کی مذمت، صوبے بھر میں سیکیورٹی سخت کرنے کے احکامات
وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھارتی سپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج کے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
محسن نقوی نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ واقعے کی جامع تحقیقات کی جائیں اور رپورٹ فوری طور پر پیش کی جائے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ دھماکے کے ذمہ داروں کی جلد گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔