نارتھ کراچی میں پولیس مقابلہ، اسٹریٹ کرمنل زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

کراچی (پ۔ر) نارتھ کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

معصومۂ سندھ کے روضے کی تعمیر میں سُست روی قابلِ تشویش ہے، حکومت فوری نوٹس لے: مبشر میر
پولیس ترجمان کے مطابق مقابلہ اندرون روڈ، نزد گڈ لک لان 4-J اسٹاپ پر ہوا، جس کے دوران پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا بلا ضرب گرفتار کرلیا گیا۔
تیسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت اویس ولد شمشیر (زخمی) اور وقار ولد اکبر (بلا ضرب) کے نام سے ہوئی ہے جبکہ فراری ملزم کا نام جنید بتایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 30 بور پسٹل بمعہ لوڈ میگزین، تین موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل (70 سی سی) برآمد ہوئی۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دونوں گرفتار ملزمان کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کی جانچ جاری ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ ضابطے کی کارروائی مکمل کر کے مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔

ذریعہ: ایس ایچ او، انٹیلیجنس اسٹاف، تھانہ خواجہ اجمیر نگری

60 / 100 SEO Score

One thought on “نارتھ کراچی میں پولیس مقابلہ، اسٹریٹ کرمنل زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!