آئی جی سندھ کی زیر صدارت "سندھ پولیس گیمز 2025” کے انتظامات کا جائزہ اجلاس

کراچی: سندھ پولیس کے آئی جی غلام نبی میمن کی زیر صدارت سندھ پولیس گیمز 2025 کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ہوا، جس میں ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، ٹریننگ، کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز، ٹریفک کراچی، ساؤتھ اور دیگر شعبوں کے سینئر افسران نے بالمشافہ شرکت کی جبکہ ڈویژنل ڈی آئی جیز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں حصہ لیا۔

نیو کراچی: منشیات فروش اور مسلح ملزم گرفتار، پولیس کی دو کامیاب کارروائیاں

اجلاس کے دوران ڈی آئی جی ٹریفک اور چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ نے ایونٹ کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ چار روزہ ایونٹ 19 نومبر سے 22 نومبر تک کراچی میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں سندھ پولیس کے 1570 اہلکار بشمول 117 خواتین حصہ لے رہے ہیں۔

بریفنگ کے مطابق ایونٹ میں 18 مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوں گے اور اندرون سندھ سے آنے والے اہلکاروں/کھلاڑیوں کی رہائش، ٹرانسپورٹ اور پریکٹس کے انتظامات مکمل کر دیے گئے ہیں۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ پیشہ ورانہ مصروفیات کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے ضروری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولیس میں کھیلوں کی سرگرمیوں سے نہ صرف صحت کے فوائد حاصل ہوں گے بلکہ اہلکاروں کے پوشیدہ ٹیلنٹ کو بھی سامنے لانے میں مدد ملے گی۔

آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ کھلاڑی اہلکاروں کو بہترین رہائش، کھانا، ٹرانسپورٹ اور پریکٹس کی جگہ فراہم کی جائے اور مقابلوں کے مقامات پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں۔

65 / 100 SEO Score

One thought on “آئی جی سندھ کی زیر صدارت "سندھ پولیس گیمز 2025” کے انتظامات کا جائزہ اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!