نیو کراچی: منشیات فروش اور مسلح ملزم گرفتار، پولیس کی دو کامیاب کارروائیاں

کراچی: ایس ایس پی ضلع وسطی ذیشان شفیق صدیقی کے احکامات پر تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دو مختلف کامیاب کارروائیاں عمل میں لائیں۔

کراچی: بھتہ خوری میں ملوث 2 ملزمان رینجرز کی کارروائی میں گرفتار، موٹرسائیکل اور نقدی برآمد

پہلی کارروائی:
اندرونی روڈ، نزد کھڈا اسکول، سیکٹر 5F نیو کراچی میں پولیس نے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت شفیق اللہ عرف اللہ داد ولد جمعہ خان کے نام سے ہوئی، جو I.R نارکوٹکس کی لسٹ میں A کیٹیگری میں شامل ہے۔

ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ:

  • مقدمہ نمبر 371/13، دفعہ 392/34 تھانہ سہراب گوٹھ

  • مقدمہ نمبر 991/22، دفعہ 69C تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا

ملزم کے قبضے سے 52 گرام آئس، ایک ٹچ اسکرین موبائل فون اور نقد رقم 1600 روپے برآمد ہوئی۔ اس کے خلاف مقدمہ نمبر 616/2025، دفعہ 9(2)3 نارکوٹکس ایکٹ کے تحت تفتیش جاری ہے۔

دوسری کارروائی:
بشیر چوک، خمیسہ گوٹھ، کچی آبادی سیکٹر 5F نیو کراچی میں پولیس نے ایک مسلح ملزم کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت عبدالعزیز ولد محمد موسیٰ کے نام سے ہوئی۔

ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پسٹل بلا نمبر، دو راؤنڈ بمعہ لوڈ میگزین اور نقد رقم 120 روپے برآمد ہوئی۔ اس کے خلاف مقدمہ نمبر 618/2025، دفعہ 23(i)-A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے۔

ترجمان ایس ایس پی ضلع سینٹرل نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے اور پولیس ضلع وسطی کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مسلسل کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “نیو کراچی: منشیات فروش اور مسلح ملزم گرفتار، پولیس کی دو کامیاب کارروائیاں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!