کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے لانڈھی اور کورنگی کے صنعتی علاقوں سے بھتہ خوری میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت رحمت علی سواتی ولد میر بادشاہ اور عابد چنا ولد عبدالقادر کے نام سے ہوئی ہے۔
سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری، حکومت دو تہائی اکثریت کے ساتھ کامیاب
رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے کارروائیوں میں استعمال ہونے والی ایک موٹرسائیکل، ایک موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ لانڈھی اور کورنگی کے انڈسٹریل ایریاز میں فیکٹری مالکان کو دھمکی آمیز کالز اور بلیک میلنگ کے ذریعے بھتہ وصول کرنے میں ملوث تھے۔
گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پاکستان رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 0347-9001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے فراہم کریں۔ اطلاع دینے والے شہریوں کا نام مکمل رازداری میں رکھا جائے گا۔
