30 ستمبر 2025 کو فرنٹیئر کور ہیڈکوارٹر (نارتھ) کوئٹہ پر ہونے والے خودکش حملے میں ملوث دوسرا حملہ آور افغان شہری نکلا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آور کی شناخت محمد سہیل عرف خباب کے نام سے ہوئی، جو افغانستان کے صوبہ وردک کے ضلع میدان شہر کا رہائشی تھا۔
پاک فوج اور ایف سی کی کاوش جنوبی وزیرستان میں شاندار مسجد کی تعمیر مکمل 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
ذرائع نے بتایا کہ اس حملے میں 8 شہری شہید جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔ تحقیقات کے مطابق حملہ آور دہشتگرد تنظیم "فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھتا تھا۔
سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹر (نارتھ) پر یہ خودکش حملہ افغان دہشتگردوں کی ایک اور شرمناک کارروائی ہے، جس سے افغان سرزمین سے دہشتگردی کے تسلسل کی تصدیق ہوتی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ افغان طالبان رجیم کی عہد شکنی اور دہشتگرد گروہوں کی مسلسل پشت پناہی نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔
