کراچی (اسٹاف رپورٹر) — ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر افسران و ملازمان کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد اور انعامات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
پاک بحریہ کے جہاز ’’سیف‘‘ کا مالدیپ کا دورہ، دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال
ترجمان کے مطابق، اسٹریٹ کرائم کی روک تھام، کیسوں کی ڈیٹیکشن اور ملزمان کی گرفتاری میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر ایس ایچ او تھانہ عزیز آباد انسپکٹر وقار قیصر، ایس ایچ او نیو کراچی انڈسٹریل ایریا انسپکٹر رضوان قریشی اور شاہین فورس کے جوانوں کو تعریفی اسناد (CC-III) اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔
ایس ایس پی سینٹرل نے ایس ایچ اوز اور شاہین فورس کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، فرض شناسی اور جرائم کے خاتمے میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اہلکار پولیس فورس کا فخر ہیں۔
ترجمان کے مطابق، ایس ایس پی سینٹرل (ذیشان شفیق صدیقی) PPM, PSP کی جانب سے پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔