گھوٹکی میں سندھ پولیس کی بڑی کارروائی، 12 بدنام ڈاکو ہلاک — 50 لاکھ روپے انعام یافتہ شاہو بھی مارا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — سندھ پولیس نے گھوٹکی میں بڑی کارروائی کے دوران 12 بدنام زمانہ ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا۔ آپریشن ڈی آئی جی سکھر فیصل عبداللہ چاچڑ کی نگرانی میں کیا گیا۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران و جوانوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات

پولیس ترجمان کے مطابق، کارروائی کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 12 انتہائی خطرناک مجرم مارے گئے جبکہ متعدد ڈاکو زخمی ہوئے۔

مارے جانے والوں میں بدنام ڈاکو شاہ نواز عرف شاہو بھی شامل ہے، جس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔ ہلاک ہونے والے تمام ڈاکو شر گینگ سے تعلق رکھتے تھے جو طویل عرصے سے علاقے میں خوف و دہشت کی علامت بنے ہوئے تھے۔

آپریشن میں ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران، ایس ایس پی سکھر اظہر مغل، ڈی ایس پی اوباڑو عبدالقادر سومرو سمیت پولیس کی متعدد ٹیموں نے حصہ لیا۔

ڈی آئی جی سکھر کے مطابق، پولیس نے 7 ڈاکوؤں کی لاشیں قبضے میں لے لی ہیں، جبکہ 5 لاشیں ان کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ساتھ لے گئے۔ علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کامیاب آپریشن پر پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس کی جرات مندانہ حکمت عملی سے نمایاں کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “یہ کارروائی فورس کے حوصلے مزید بلند کرے گی، اور پولیس جرائم پیشہ عناصر کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔”

64 / 100 SEO Score

One thought on “گھوٹکی میں سندھ پولیس کی بڑی کارروائی، 12 بدنام ڈاکو ہلاک — 50 لاکھ روپے انعام یافتہ شاہو بھی مارا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!