پاک بحریہ کے جہاز ’’سیف‘‘ کا مالدیپ کا دورہ، دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) — پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے بیرون ملک تعیناتی کے دوران مالدیپ کی بندرگاہ مالے کا دورہ کیا، جہاں پہنچنے پر مالدیپ کے حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔

موچکو پولیس کی بڑی کارروائی، 22 ویلر ٹرالر سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، 4 اسمگلر گرفتار

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق، دورے کے دوران مشن کمانڈر کموڈور محمد ذیشان نبی شیخ نے چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم ہلمی، کمانڈنٹ کوسٹ گارڈ میجر جنرل محمد سلیم اور ہائی کمشنر آف پاکستان وائس ایڈمرل (ر) فیصل رسول لودھی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، بحری سرگرمیوں اور میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشن کمانڈر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی جانب سے مالدیپ کی عوام کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔

دورے کے دوران میزبان ملک کے حکام اور مختلف ممالک کے سفیروں نے پاک بحریہ کے جہاز کا دورہ کیا، جب کہ جہاز کو عام عوام اور پاکستانی کمیونٹی کے لیے بھی کھول دیا گیا۔

بندرگاہ کے دورے کے اختتام پر پی این ایس سیف نے مالدیپ کوسٹ گارڈ کے جہازوں کے ساتھ مشترکہ بحری مشق میں حصہ لیا، جس کا مقصد دفاعی تعاون بڑھانا اور آپریشنل تعلقات کو مستحکم کرنا تھا۔

ترجمان کے مطابق، مالدیپ میں پاک بحریہ کے جہازوں کے باقاعدہ دورے دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات اور باہمی اعتماد کی عکاسی کرتے ہیں جو خطے میں میرین تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

WhatsApp Image 2025 11 07 at 9.15.57 PM

One thought on “پاک بحریہ کے جہاز ’’سیف‘‘ کا مالدیپ کا دورہ، دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!