کلفٹن پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے گھر میں چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ گرفتار ملزم کی شناخت رضا ولد اقبال مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق، ملزم کے قبضے سے 34 عدد سیونگ سرٹیفکیٹس برآمد ہوئے جن کی مجموعی مالیت تقریباً 66 لاکھ روپے ہے۔ اس کے علاوہ تین چیک بکس بمعہ دستخط شدہ چیکس بھی ضبط کیے گئے ہیں۔
واقعے کا مقدمہ ایف آئی آر نمبر 588/2025 بجرم دفعہ 381 تعزیراتِ پاکستان کے تحت تھانہ کلفٹن میں درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق، گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی وِنگ کلفٹن کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
