کراچی (پولیس ترجمان) — ڈی آئی جی ایسٹ زون اور ایس ایس پی کورنگی کی ہدایت پر ایس پی شاہ فیصل ڈویژن اور ایس ڈی پی او سعود آباد کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او ماڈل کالونی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے الغوثیہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
تفصیلات کے مطابق، 07 نومبر 2025 کو ایس آئی پی امداد علی معمول کے گشت کے دوران سندھی گراؤنڈ، لاسی پاڑہ، ماڈل کالونی کے علاقے میں موجود تھے، جہاں مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار تین ملزمان کو روکا گیا جو منشیات فروشی (NCR) میں ملوث پائے گئے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت:
-
لیڈی فاطمہ (گرفتار)
-
شفیق (گرفتار)
-
عبدالرحمن ولد جاوید (گرفتار)
جبکہ محمد نعیم عرف یاسین عرف باس ولد رفیق موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
برآمدگی:
گرفتار ملزمان کے قبضے سے کل 1,570 گرام چرس برآمد ہوئی، جس میں درج ذیل مقدار شامل ہے:
-
530 گرام چرس
-
520 گرام چرس
-
520 گرام چرس
پولیس کے مطابق، گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔
