ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے الغوثیہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات

کراچی (پولیس ترجمان) — ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے الغوثیہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے سربراہ حسین روموی کی قیادت میں چار رکنی وفد نے کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی۔

وزیر قانون و داخلہ ضیاءالحسن لنجار کی ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے دفتر آمد، زیرِ سماعت مقدمات پر تفصیلی مشاورت

وفد میں سلیم آفریدی، فراز احمد اور افراہیم بھی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران شہر میں فلاحی و سماجی سرگرمیوں، پولیس کے تعاون اور عوامی خدمت سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے الغوثیہ ویلفیئر آرگنائزیشن کی سماجی و انسانی خدمت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ

“پولیس اور فلاحی اداروں کے باہمی تعاون سے ہی معاشرتی بہتری اور عوامی فلاح کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔”

آخر میں وفد نے پولیس چیف کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے الغوثیہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!