وزیر قانون و داخلہ ضیاءالحسن لنجار کی ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے دفتر آمد، زیرِ سماعت مقدمات پر تفصیلی مشاورت

سندھ کے وزیر قانون، داخلہ و پارلیمانی امور ضیاءالحسن لنجار نے جمعے کے روز ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے دفتر ہائی کورٹ کا دورہ کیا۔
ایڈووکیٹ جنرل سندھ جواد ڈیرو نے وزیر قانون کا پرتپاک استقبال کیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے صومالیہ کے سفیر اور چیف آف نیوی کی ملاقات — دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور بحری تعاون پر اتفاق

ملاقات کے دوران صوبائی حکومت کے زیرِ سماعت اہم مقدمات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر قانون نے ہدایت کی کہ مقدمات کی پیروی مزید مؤثر اور فعال انداز میں کی جائے تاکہ عوامی مفاد کے معاملات میں حکومت کا مؤقف مضبوطی سے پیش کیا جا سکے۔

ایڈووکیٹ جنرل جواد ڈیرو نے وزیر قانون کو زیرِ سماعت مقدمات اور جاری قانونی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ارشد حسین سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

وزیر قانون ضیاءالحسن لنجار نے ایڈووکیٹ جنرل آفس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ

"ایڈووکیٹ جنرل آفس حکومتِ سندھ کی قانونی حکمتِ عملی کا ایک اہم ستون ہے۔”

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومتِ سندھ قانونی ماہرین اور وکلاء کو ہر ممکن تعاون اور سہولیات فراہم کرے گی تاکہ عدالتی معاملات میں صوبائی مفادات کا بھرپور تحفظ کیا جا سکے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “وزیر قانون و داخلہ ضیاءالحسن لنجار کی ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے دفتر آمد، زیرِ سماعت مقدمات پر تفصیلی مشاورت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!