کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائیٹ ایریا حبیب چورنگی ڈاک خانہ کے قریب پولیس چیکنگ کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک اسٹریٹ کرمنل زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا پولیس-15 کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن اور سینٹرلائزیشن کا حکم
ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کی شناخت 30 سالہ شاہ نواز ولد شوکت کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی پسٹل اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد ہوئے۔
ترجمان کے مطابق ملزم اورنگی ٹاؤن میں شاپ رابری کے دوران فائرنگ سے زخمی ہو کر فرار ہوا تھا۔ پولیس نے کارروائی کے بعد زخمی ملزم کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔
ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے دیگر جرائم کا پتہ لگایا جا سکے۔
پولیس حکام کے مطابق زخمی ملزم سے حاصل ہونے والے شواہد کی بنیاد پر ممکنہ ساتھیوں اور نیٹ ورک کے خلاف بھی کارروائیاں کی جائیں گی۔