کراچی: کے الیکٹرک کے نظام میں خرابی کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن پیش آیا، جس کے نتیجے میں شہر کو 54 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
کراچی سے شروع ہونے والی تبدیلی کی لہر نیویارک تک پہنچ گئی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بریک ڈاؤن فورتھ فیز دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں دوپہر 12 بج کر 15 منٹ پر ہوا۔ کے الیکٹرک حکام کے مطابق کیبل فالٹ سامنے آیا ہے، جس کی مرمت کا کام جاری ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث تین پمپس بند ہوگئے ہیں، جب کہ کے الیکٹرک انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ فالٹ کی مرمت 18 گھنٹوں میں مکمل کر لی جائے گی۔
واٹر کارپوریشن حکام کے مطابق، وہ کے الیکٹرک انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں اور بجلی بحال ہونے کے بعد پمپنگ نظام معمول پر آجائے گا۔