عزیز آباد فائرنگ کیس میں بڑی پیش رفت پولیس نے ملزم گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا

تھانہ عزیز آباد کی حدود بھنگوریہ گوٹھ نزد قادریہ مسجد میں 4 نومبر 2025 کو پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
کراچی سے رانو ریچھ کی اسلام آباد منتقلی فضائی آپریشن میں سی ون تھرٹی طیارہ استعمال

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر عزیز آباد پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، جب کہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت جواد نثار ولد نثار احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم اور زخمی شمشاد ولد عبدالجبار ایک ہی کیچپ فیکٹری میں ملازمت کرتے تھے، اور واقعے کی اصل وجہ رقم کا لین دین بتایا جا رہا ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے سے متعلق تمام پہلوؤں کو سامنے لایا جا سکے۔

WhatsApp Image 2025 11 05 at 4.03.52 PM 1

67 / 100 SEO Score

One thought on “عزیز آباد فائرنگ کیس میں بڑی پیش رفت پولیس نے ملزم گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!