کراچی میں ای چالان کا بڑا اثر — 8 دنوں میں 25 کروڑ کے جرمانے، شہریوں میں کھلبلی مچ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد صرف 8 روز کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر تقریباً 25 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق 500 سے زائد شہریوں نے سہولت مراکز پر معافی نامے جمع کرائے، جبکہ درست پتہ نہ ہونے پر 237 چالان واپس لوٹ آئے۔

کراچی میں ہیوی ٹریفک کا قہر، 10 ماہ میں 733 شہری زندگیوں سے محروم — 218 افراد ڈمپروں اور ٹریلرز تلے کچلے گئے

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کیے گئے جن کی مالیت 16 کروڑ 80 لاکھ 70 ہزار روپے ہے۔
اسی طرح ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر 3 کروڑ 13 لاکھ 50 ہزار روپے،
موبائل فون کے استعمال پر 69 لاکھ 15 ہزار روپے،
اور اوور اسپیڈنگ پر 1 کروڑ 95 لاکھ 70 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

مزید براں، سگنل توڑنے پر 1 کروڑ 21 لاکھ 20 ہزار روپے،
ٹینڈر گلاسز ہونے پر 71 لاکھ 75 ہزار روپے،
اور نو پارکنگ پر 7 لاکھ 85 ہزار روپے کے چالان کیے گئے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سرکاری گاڑیوں اور ہیوی ٹریفک کو بھی نئے ای چالان نظام میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جا رہی۔
اب تک ڈمپرز، ٹرکوں، بسوں اور واٹر ٹینکروں سمیت دیگر بڑی گاڑیوں کو 533 چالان اور بھاری جرمانے کیے جا چکے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ای چالان سسٹم سے ٹریفک نظم و ضبط میں بہتری اور قوانین کی خلاف ورزی میں کمی متوقع ہے، جبکہ شہریوں کو بھی سڑکوں پر ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کی تاکید کی گئی ہے۔

67 / 100 SEO Score

2 thoughts on “کراچی میں ای چالان کا بڑا اثر — 8 دنوں میں 25 کروڑ کے جرمانے، شہریوں میں کھلبلی مچ گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!