قلات میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، بھارتی پراکسی گروپ کے 4 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پراکسی یافتہ گروپ "فتنہ الہندوستان” کے چار دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

کراچی میں ای چالان کا بڑا اثر — 8 دنوں میں 25 کروڑ کے جرمانے، شہریوں میں کھلبلی مچ گئی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن یکم نومبر کی رات کیا گیا، جب فورسز کو علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملی۔

بیان کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں چار دہشتگرد مارے گئے۔
مارے جانے والے دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا خاتمہ کیا جاسکے۔
فوجی ترجمان کے مطابق، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک بھر میں انسدادِ دہشتگردی کی مہم جاری رکھیں گے، تاکہ بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جاسکے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “قلات میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، بھارتی پراکسی گروپ کے 4 دہشتگرد ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!