پاکستان نے امریکا کو اپنی سرزمین افغانستان پر حملوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، الزام جھوٹا اور افغان پروپیگنڈا ہے — ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے امریکا کو افغانستان پر حملے کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی کوئی اجازت نہیں دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی خبریں افغانستان کا منظم پروپیگنڈا ہیں۔

سندھ بھر میں نئے ٹریفک قوانین و جرمانوں کا یکساں نفاذ، 14 روز میں ادائیگی پر 50 فیصد رعایت — آئی جی سندھ

سینئر صحافیوں سے گفتگو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ایسا کوئی معاہدہ نہیں جس کے تحت امریکا پاکستانی حدود سے ڈرون کے ذریعے افغانستان میں کارروائی کرے۔ انہوں نے بتایا کہ افغان اور بھارتی میڈیا مل کر جعلی ویڈیوز کے ذریعے جھوٹا بیانیہ پھیلا رہے ہیں۔

افغان طالبان کا دوحہ معاہدے پر عمل نہ کرنا مسئلے کی اصل وجہ

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ افغان طالبان کے ساتھ پاکستان اب بھی مسئلہ بات چیت سے حل کرنا چاہتا ہے۔ دوحہ اور استنبول مذاکرات میں ایک نکاتی ایجنڈا — افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے پر بات ہوئی تھی۔ تاہم افغان طالبان نے دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کی اور لویا جرگہ کے ذریعے نمائندہ حکومت قائم کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا۔

انہوں نے کہا، “افغان مسئلے کا پائیدار حل صرف نمائندہ حکومت کے قیام میں ہے۔ ہم امن چاہتے ہیں، لیکن اگر بات چیت سے مسئلہ حل نہ ہوا تو پاکستان اسے دوسرے طریقے سے حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دہشت گردی میں افغان سپاہی بھی ملوث

ڈی جی آئی ایس پی آر نے صحافیوں کے ساتھ افغان دہشت گردوں کی ملوث ہونے کے ثبوت شیئر کیے اور بتایا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں افغان فوج کے سپاہی بھی شریک پائے گئے۔ پچھلے تین سے چار ماہ کے دوران 112 خارجی دہشت گرد اور 206 افغان سپاہی مختلف جھڑپوں میں مارے گئے۔

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان، بی ایل اے اور خوارجی گروہ سرحدی علاقوں سے رہائشی علاقوں میں منتقل ہو رہے ہیں تاکہ دہشت گردوں کو ہیومن شیلڈ فراہم کی جا سکے۔

2025 میں 62 ہزار انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سال 2025 میں اب تک 62,113 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے جا چکے ہیں، یعنی روزانہ اوسطاً 208 آپریشنز۔ ان کارروائیوں کے دوران 4,373 دہشت گردی کے واقعات رپورٹ ہوئے، 1,667 دہشت گرد مارے گئے جن میں 128 افغان باشندے شامل تھے۔

خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کا تعلق "نارکو اکنامی” سے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا میں 12 ہزار ایکڑ پر پوست کی کاشت کی جا رہی ہے، جس سے دہشت گرد گروہ 18 سے 32 لاکھ روپے فی ایکڑ منافع حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان اور مقامی عناصر منشیات کی پیداوار سے مالی فائدہ اٹھا رہے ہیں، اور تیراہ میں آپریشن کے دوران افیون کی فصل تباہ کی گئی۔

بھارت سے متعلق الرٹ

بھارت کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے خبردار کیا کہ بھارت سمندری راستے سے فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ ان کے مطابق، "بھارت سمندر میں کارروائی کر کے جھوٹا دعویٰ کرے گا کہ پاکستان کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے، لیکن پاکستان اس حوالے سے مکمل الرٹ اور تیار ہے۔”

One thought on “پاکستان نے امریکا کو اپنی سرزمین افغانستان پر حملوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، الزام جھوٹا اور افغان پروپیگنڈا ہے — ڈی جی آئی ایس پی آر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!