کمشنر آفس کراچی نے شہر قائد میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہونے والے تجاوزات کے خلاف آپریشنز کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی۔
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 کارندے گرفتار
کمشنر کراچی سید حسن نقوی کے مطابق یہ کارروائیاں اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی کی گئیں، جن میں ٹاؤن انتظامیہ اور کے ایم سی کی ٹیموں نے بھرپور حصہ لیا۔
رپورٹ کے مطابق پورے شہر میں 179 ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا، جب کہ 10 ہوٹل مالکان کو گرفتار کر کے چالان بھی کیا گیا۔
مزید بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران 500 سے زائد دکانیں بھی سیل کی گئیں جو اپنی حدود سے تجاوز کرتے ہوئے فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قبضہ کیے ہوئے تھیں۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ تجاوزات سے گریز کیا جائے، قانون شکنی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے شہریوں اور دکانداروں سے اپیل کی کہ سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی مقامات پر تجاوزات سے پرہیز کریں، کیونکہ یہ عمل ٹریفک میں رکاوٹ اور راہگیروں کے لیے مشکلات کا باعث بنتا ہے۔
کمشنر نے واضح کیا کہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
