ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی اور ایس پی انویسٹیگیشن انعم تجمل کی صدارت میں ایف آئی آر کے فوری اندراج سے متعلق جوائنٹ میٹنگ

کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس ہیڈ آفس میں آج ایک جوائنٹ ارجنٹ میٹنگ منعقد ہوئی، جس کی صدارت ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی اور ایس پی انویسٹیگیشن سینٹرل محترمہ انعم تجمل نے مشترکہ طور پر کی۔

کراچی: ایک ہفتے میں 179 ہوٹلز، 500 سے زائد دکانیں سیل — تجاوزات کے خلاف کمشنر آفس کی رپورٹ جاری

میٹنگ میں تمام تھانہ جات کے ڈیوٹی آفیسرز اور ہیڈ محرر صاحبان نے شرکت کی۔
میٹنگ کا ایجنڈا “فری رجسٹریشن آف ایف آئی آر” تھا۔

اس موقع پر ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ اور کرائم اگینسٹ پراپرٹی سمیت تمام مقدمات کا بروقت اندراج یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کسی شہری کو انصاف کے حصول میں دشواری یا تاخیر کا سامنا ہرگز نہیں ہونا چاہیے۔

ایس پی انویسٹیگیشن محترمہ انعم تجمل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایف آئی آر کے اندراج میں غفلت یا تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،
اور خلاف ورزی کے مرتکب افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

میٹنگ کے اختتام پر افسران کو عوام دوست پولیسنگ کے اصولوں پر عمل درآمد اور فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔

ترجمان: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی، PPM, PSP

WhatsApp Image 2025 11 03 at 5.18.59 PM WhatsApp Image 2025 11 03 at 5.18.59 PM 1 WhatsApp Image 2025 11 03 at 5.18.59 PM 3

63 / 100 SEO Score

One thought on “ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی اور ایس پی انویسٹیگیشن انعم تجمل کی صدارت میں ایف آئی آر کے فوری اندراج سے متعلق جوائنٹ میٹنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!