موچکو پولیس کی کارروائی، بلوچستان سے منشیات لانے والا سپلائر گرفتار

ضلع کیماڑی کی موچکو پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے حب چوکی بلوچستان سے منشیات اسمگل کرنے والے سپلائر کو گرفتار کر لیا۔

کراچی میں دسمبر 2025 میں نیشنل گیمز کا انعقاد، وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق، پولیس نے موچکو چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو روکا، جس کی تلاشی کے دوران 700 گرام آئس برآمد ہوئی۔

ملزم کی شناخت حضرت علی ولد محمد عیوض کے نام سے ہوئی ہے۔
کارروائی ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر ملک فیصل لطیف کی سربراہی میں چوکی انچارج موچکو اسد زیب اور ان کی ٹیم نے کی۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “موچکو پولیس کی کارروائی، بلوچستان سے منشیات لانے والا سپلائر گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!