شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

موچکو پولیس کی کارروائی، بلوچستان سے منشیات لانے والا سپلائر گرفتار

پولیس کے مطابق دورانِ پیٹرولنگ کارروائی کے دوران تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود سے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جن کے قبضے سے دو 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز برآمد ہوئے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت شہباز اور عمران کے ناموں سے ہوئی ہے۔
تحقیقات سے معلوم ہوا کہ دونوں ملزمان شاہ لطیف ٹاؤن سمیت ملیر کے دیگر علاقوں میں بھی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

One thought on “شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!