افغان طالبان بھارتی ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں خواتین و اقلیتوں پر جبر اُن کا اصل چہرہ ہے خواجہ آصف

وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان طالبان بھارتی پراکسیوں کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں، جب کہ ان کی حکومت اندرونی دھڑے بندی اور عدم استحکام کا شکار ہے۔
پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی کا خطرناک منصوبہ ناکام بنا دیا — مچھیرا بھارتی “را” کا ایجنٹ نکلا

وزیر دفاع نے کہا کہ خواتین، بچوں اور اقلیتوں پر جبر افغان طالبان کا اصل چہرہ ہے، طالبان چار برس گزرنے کے باوجود اپنے بین الاقوامی وعدے پورے نہیں کر سکے۔ ان کے بقول، طالبان حکومت اب بھی بیرونی عناصر کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت مکمل ہم آہنگی کے ساتھ قومی پالیسی پر عمل کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے متعلق قومی پالیسی پر مکمل اتفاقِ رائے موجود ہے، اور پاکستان کی افغان پالیسی قومی مفاد اور علاقائی امن کے لیے ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان سرحد پار دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھے گا۔ ان کے مطابق، “جھوٹے بیانات سے حقائق تبدیل نہیں ہوتے، اعتماد صرف عملی اقدامات سے بحال ہوتا ہے۔”

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا گمراہ کن بیان مسترد کر دیا تھا۔
وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مطابق، استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو افغان ترجمان نے توڑ مروڑ کر پیش کیا۔

وزارت کے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، جس پر افغان فریق کے دعوے کے بعد پاکستان نے فوری طور پر تحویل کی پیشکش کی۔ وزارت نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کی حوالگی صرف سرحدی انٹری پوائنٹس کے ذریعے ممکن ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “افغان طالبان بھارتی ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں خواتین و اقلیتوں پر جبر اُن کا اصل چہرہ ہے خواجہ آصف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!