شارع فیصل کے بلوچ پل پر تیز رفتار کاروں کی ریس خوفناک حادثے میں بدل گئی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار اور ایک کار سوار شدید زخمی ہوگئے۔
وزیر قانون ضیاءالحسن لنجار بھاری اکثریت سے ممبر سندھ بار کونسل منتخب
پولیس کے مطابق دو کاریں ایک دوسرے سے سبقت لینے کی کوشش میں ریس لگا رہی تھیں کہ اچانک ایک کار بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے جا ٹکرائی، جس کے بعد گاڑی الٹ کر سڑک پر جا گری۔
حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار اور کار سوار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے کار کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا سکیں۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد سڑک پر شیشے، آئل اور ملبہ بکھرا ہوا تھا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
