وزیر قانون ضیاءالحسن لنجار بھاری اکثریت سے ممبر سندھ بار کونسل منتخب

سندھ کے وزیر قانون، داخلہ و پارلیمانی امور ضیاءالحسن لنجار ایڈووکیٹ بھاری اکثریت سے ممبر سندھ بار کونسل منتخب ہوگئے۔
ملیر کینٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے حساس ادارے کا افسر جاں بحق

ضیاءالحسن لنجار نواب شاہ سے سندھ بار کونسل کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ انتخابات میں وکلاء برادری نے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ ضیاءالحسن لنجار اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

کامیابی پر وکلاء برادری اور سیاسی حلقوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔
وکلاء رہنماؤں نے کہا کہ ضیاءالحسن لنجار کی کامیابی وکلاء کی یکجہتی اور اعتماد کی علامت ہے۔

نو منتخب ممبر سندھ بار کونسل ضیاءالحسن لنجار نے کامیابی کو وکلاء برادری کے اعتماد کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ
عدلیہ کے وقار، آئین کی بالادستی اور وکلاء کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔”

انہوں نے اپنی کامیابی پر ساتھی وکلاء اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قانونی نظام کی بہتری کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھیں گے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “وزیر قانون ضیاءالحسن لنجار بھاری اکثریت سے ممبر سندھ بار کونسل منتخب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!