گلگت بلتستان کی آزادی کے جشن سے صدر آصف علی زرداری کا خطاب آپ کی بہادری تاریخ کا روشن باب ہے

گلگت بلتستان کے ڈوگرا راج سے آزادی کے جشن کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی بہادری کو تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
گلگت بلتستان کی آزادی کی تاریخی جدوجہد ڈوگرا راج کے خاتمے کے بعد پہلی بار پاکستانی پرچم لہرایا گیا

صدر زرداری نے کہا کہ 1947 میں آپ نے جہاد کے ذریعے پاکستان سے الحاق کیا، اُس جنگ میں 1700 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے اپنے خون سے آزادی کی بنیاد رکھی۔

صدر مملکت نے کہا کہ گلگت بلتستان کو تعلیم اور صحت کی جدید سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ “ہر وادی میں اسکول ہونے چاہئیں، یہاں کے پہاڑ اور معدنیات ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، اور سیاحت کے فروغ کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “گلگت بلتستان کو اپنی ایئرلائن بھی ملنی چاہیے تاکہ یہاں کے عوام اور سیاح دونوں کو سہولت میسر ہو۔”

بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذکر کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ “بھارت میں مسلمانوں پر ظلم و ستم جاری ہے، کشمیر میں نسل کشی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے۔”

سی پیک سے متعلق بات کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ “چین ہمارا دیرینہ دوست اور شراکت دار ہے، سی پیک فیز ٹو کامیابی سے اپنے مراحل طے کر رہا ہے، جو پاکستان کی ترقی کا مظہر ہے۔”

آخر میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ “ہم گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کی طرح ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ گلگت بلتستان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “گلگت بلتستان کی آزادی کے جشن سے صدر آصف علی زرداری کا خطاب آپ کی بہادری تاریخ کا روشن باب ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!