کورنگی میں پولیس مقابلہ، دو اسٹریٹ کرمنلز گرفتار، اسلحہ، نقدی اور موبائل فون برآمد

کراچی: ضلع کورنگی میں پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جن کے قبضے سے اسلحہ، نقدی اور موبائل فون برآمد ہوئے۔

چاہ بہار بندرگاہ منصوبہ امریکا نے بھارت کو 6 ماہ کے لیے پابندیوں سے استثنیٰ دے دیا

ترجمان ایس ایس پی کورنگی کے مطابق تھانہ کورنگی پولیس نے 31 اکتوبر 2025 کی شب اسنیپ چیکنگ کے دوران تین مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم جمشید ولد احمد زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ دوسرا ملزم ایڈوانس کھوکر عرف شون ولد نیلم بلا زرب کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کا ایک ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے تاریکی کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہو گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پستول بمعہ ایمونیشن، نقدی رقم اور موبائل فون برآمد کیے گئے، جبکہ زخمی ملزم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

ملزم جمشید ولد احمد کے خلاف درج مقدمات:

  1. الزام نمبر 570/2025 دفعہ 6/9b CNS تھانہ زمان ٹاؤن

  2. الزام نمبر 309/2024 دفعہ 353/324/34 ت پ تھانہ پاک کالونی

  3. الزام نمبر 311/2024 دفعہ 23(i)a SAA تھانہ پاک کالونی

  4. الزام نمبر 643/2022 دفعہ 6/9c CNS تھانہ زمان ٹاؤن

  5. الزام نمبر 50/2022 دفعہ 9/9c CNS تھانہ کورنگی

  6. الزام نمبر 891/2021 دفعہ 6/9c CNS تھانہ کورنگی

ملزم ایڈوانس کھوکر عرف شون ولد نیلم بلا زرب کے خلاف درج مقدمات:

  1. الزام نمبر 954/2024 دفعہ 397/34 ت پ تھانہ زمان ٹاؤن

  2. الزام نمبر 493/2023 دفعہ 23(i) SAA تھانہ کورنگی

  3. الزام نمبر 491/2023 دفعہ 353/324/34 ت پ تھانہ کورنگی

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے اور فرار ہونے والے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

One thought on “کورنگی میں پولیس مقابلہ، دو اسٹریٹ کرمنلز گرفتار، اسلحہ، نقدی اور موبائل فون برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!