باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کا نائب امیر قاری امجد ہلاک

راولپنڈی (تشکر نیوز) — پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے نائب امیر قاری امجد کو گزشتہ رات باجوڑ میں کامیاب کارروائی کے دوران ہلاک کر کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابی حاصل کر لی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پشاور کا دورہ، افغانستان و بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کو سخت انتباہ

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کے دوران سیکیورٹی فورسز نے قاری امجد المعروف مفتی حضرت / مفتی مظہیم کو جہنم واصل کیا۔ قاری امجد ٹی ٹی پی کے مرکزی رہنماؤں میں دوسرے نمبر پر تھے۔

ذرائع کے مطابق قاری امجد کا تعلق ضلع لوئر دیر کے علاقے سمر باغ سے تھا، وہ افغانستان کے صوبے کونار میں مقیم رہتے ہوئے پاکستان کے اندر دہشت گردانہ کارروائیاں منظم کرتا تھا۔

قاری امجد متعدد خودکش حملوں، IED دھماکوں اور سرحد پار دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا۔ وہ ٹی ٹی پی کے ڈرون اسکواڈز کو بھی کنٹرول کرتا تھا جو پاکستانی چیک پوسٹس پر بمباری کے حملے کرتے تھے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ قاری امجد لڑکیوں کے اسکولوں اور تعلیمی اداروں پر حملوں میں بھی ملوث تھا جبکہ وہ افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی تربیت اور بھرتی کا ذمہ دار تھا۔

سیکیورٹی ماہرین کے مطابق قاری امجد کی ہلاکت ٹی ٹی پی کے کمانڈ اسٹرکچر کے لیے بڑا دھچکا ہے، جس سے تنظیم کے باجوڑ، سوات اور شمالی وزیرستان میں موجود سیلز کے درمیان رابطے متاثر ہوں گے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی پاکستان کی انٹیلی جنس بیسڈ کاؤنٹر ٹیررازم مہم کا تسلسل ہے، جو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ریاست کی زیرو ٹالرنس پالیسی کی عکاسی کرتی ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کا نائب امیر قاری امجد ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!