فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پشاور کا دورہ، افغانستان و بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کو سخت انتباہ

راولپنڈی (تشکر نیوز) — فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پشاور کا اہم دورہ کیا، جہاں انہیں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

موچکو پولیس کی کامیاب کارروائی، بلوچستان سے آنے والی لیڈی منشیات سپلائر 3 کلو آئس سمیت گرفتار

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ہیڈکوارٹر 11 کور میں بریفنگ دی گئی، جہاں کمانڈر پشاور کور نے ان کا استقبال کیا۔

قبائلی عمائدین سے ملاقات

دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے قبائلی عمائدین کے جرگے سے بھی ملاقات کی۔ عمائدین نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان‘‘ جیسی گمراہ کن سوچ قبائل میں کسی طور قبولیت نہیں رکھتی۔

قبائلی عوام کے کردار کو خراج تحسین

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دہشت گردی کے خلاف قبائلی عوام کی قربانیوں، عزم اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ قبائل نے ملکی امن و استحکام کے لیے ہمیشہ صفِ اول کا کردار ادا کیا ہے۔

پاکستان کا واضح مؤقف

فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایوں سے پرامن تعلقات کا خواہاں ہے، تاہم افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کسی بھی دہشت گردی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

افغان حکومت پر تنقید

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی متعدد کوششیں کیں، لیکن افغان طالبان حکومت بھارتی حمایت یافتہ گروہوں کو سہولت فراہم کر رہی ہے۔

آرمی چیف نے ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا کو دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں سے مکمل طور پر پاک کیا جائے، تاکہ صوبے میں دیرپا امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

One thought on “فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پشاور کا دورہ، افغانستان و بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کو سخت انتباہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!