موچکو پولیس کی کامیاب کارروائی، بلوچستان سے آنے والی لیڈی منشیات سپلائر 3 کلو آئس سمیت گرفتار

کراچی (تشکر نیوز) — ضلع کیماڑی کی موچکو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک سے منسلک خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں فیس لیس ٹریفک سسٹم کے تحت 3 دن میں 4 کروڑ سے زائد کے ای چالان جاری

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق ملزمہ کو حب چوکی بلوچستان سے آنے والی پسنجر بس سے موچکو چیک پوسٹ پر گرفتار کیا گیا۔

گرفتار خاتون کی شناخت فہمیدہ زوجہ ظہور کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ ملزمہ کے قبضے سے 3 کلو اعلیٰ معیار کی آئس برآمد کی گئی۔

کارروائی ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر ملک فیصل لطیف کی سربراہی میں چوکی انچارج اسد زیب اور پولیس ٹیم نے انجام دی۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمہ کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور نیٹ ورک کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “موچکو پولیس کی کامیاب کارروائی، بلوچستان سے آنے والی لیڈی منشیات سپلائر 3 کلو آئس سمیت گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!