کراچی (تشکر نیوز) — کراچی میں نئے فیس لیس سسٹم کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای ٹکٹ جاری ہونے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، اور محض تین دن کے دوران چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے ہیں۔
باجوڑ میں افغانستان سے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک
ٹریفک پولیس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین روز میں مجموعی طور پر 5 ہزار 979 الیکٹرانک چالان جاری کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق پہلے روز 2 ہزار 662، دوسرے روز 4 ہزار 301 ای چالان کیے گئے، جب کہ تین دنوں کے دوران چار کروڑ روپے سے زائد رقم کے چالان جاری ہو چکے ہیں۔
نئے فیس لیس سسٹم کے تحت چالان کیمرے کی مدد سے خلاف ورزیوں کی خودکار شناخت کے ذریعے کیے جا رہے ہیں، جس کا مقصد کرپشن میں کمی اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔
شہریوں نے جہاں اس نظام کو ٹریفک نظم و ضبط کی بہتری کے لیے مثبت قدم قرار دیا ہے، وہیں بھاری جرمانوں پر تحفظات کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے، اور سندھ اسمبلی میں ای چالان جرمانوں میں نرمی کی قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔