کراچی (کرائم رپورٹر) ضلع کورنگی پولیس کی کارروائی کے دوران تھانہ ماڈل کالونی پولیس نے ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایس ایس پی کورنگی کے مطابق، دورانِ چیکنگ ملزم کی شناخت سید اویس اسلام ولد سید اسلام الحق کے نام سے ہوئی۔
شرافی گوٹھ پولیس کی کارروائی، 2 کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد، 2 منشیات فروش گرفتار
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 619/2024 بجرم دفعہ 489-F تعزیراتِ پاکستان تھانہ جمشید کوارٹرز میں درج ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے کے حوالے کیا جا رہا ہے۔