کراچی (کرائم رپورٹر) شرافی گوٹھ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر اسمعیل گوٹھ کے علاقے میں کی گئی، جس کے دوران 2 کلو 370 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس، ڈیجیٹل کانٹا اور فروخت کی رقم برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان وقاص اور تنویر مختلف خفیہ مقامات پر منشیات فروخت کرتے تھے، جبکہ دونوں پہلے بھی منشیات فروشی کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
