ضلع کیچ میں "معاشرتی ترقی میں بلوچ خواتین کا کردار” پر ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا سیمینار

کیچ (اسٹاف رپورٹر) ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے زیرِ اہتمام ضلع کیچ میں "معاشرتی ترقی میں بلوچ خواتین کا کردار” کے موضوع پر ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کے معاشرتی، سماجی اور اقتصادی کردار کو اجاگر کیا گیا۔

سیمینار میں ارکانِ بلوچستان اسمبلی، مقامی سیاست دانوں، سول انتظامیہ، سیکیورٹی اداروں کے نمائندگان، اساتذہ، ڈاکٹرز، دانشوروں اور طالبات سمیت مختلف شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والی 200 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔

پینل میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، صوبائی وزیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید، سابق رکن بلوچستان اسمبلی مسز ماہ جبین شیران اور یونیورسٹی آف بلوچستان کی پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ حبیب شامل تھیں۔

مقررین نے کہا کہ بلوچ خواتین نے ہمیشہ سماجی ترقی میں مرکزی کردار ادا کیا ہے اور وہ تعلیم، صحت، بیوروکریسی، سیاست اور سیکیورٹی سمیت ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔

آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے اپنے خطاب میں کہا کہ "معاشرتی ترقی ایک منظم ارتقائی عمل ہے اور بلوچ خواتین اس کا لازمی جزو ہیں۔” انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ عزم، محنت اور ثقافتی اقدار کے ساتھ ترقی کے اس سفر کو جاری رکھیں اور دستیاب مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

سیمینار کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچ خواتین کو تعلیم، روزگار اور قیادت کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے مربوط اقدامات جاری رہنے چاہئیں تاکہ وہ صوبے کی ترقی اور استحکام میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

2 thoughts on “ضلع کیچ میں "معاشرتی ترقی میں بلوچ خواتین کا کردار” پر ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا سیمینار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!