کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے جبکہ ان کے دو ساتھی موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ضلع کیچ میں “معاشرتی ترقی میں بلوچ خواتین کا کردار” پر ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا سیمینار
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی (PPM, PSP) کے مطابق پولیس مقابلہ غازی فوڈ سیکٹر 12C نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پیش آیا۔ زخمی گرفتار ملزمان کی شناخت امیر اور شفیق کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ فرار ملزمان کے نام معلوم کیے جا رہے ہیں۔
پولیس نے موقع سے دو 30 بور پسٹل بمعہ لوڈ میگزین، راؤنڈز اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ زخمی ملزمان کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ فراری ساتھیوں کی تلاش میں پولیس کارروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کا مجرمانہ ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔