کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر ضلع جنوبی میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا۔ کارروائی میں ایم سی اینکروجمنٹ سیل، ٹاؤن انتظامیہ اور ڈی ایم سی کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔
ضلع کیچ میں “معاشرتی ترقی میں بلوچ خواتین کا کردار” پر ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا سیمینار
کمشنر کراچی نے بتایا کہ تمام غیر قانونی تجاوزات تحویل میں لے لی گئی ہیں اور کسی کو دوبارہ جگہ پر قبضہ یا تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ضلع جنوبی خصوصاً صدر اور اطراف کے علاقے تجاوزات سے شدید متاثر تھے، جنہیں ختم کرنا ناگزیر ہو گیا تھا۔ ان کے مطابق کارروائی علی الصبح شروع کی گئی اور اسے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے تمام ادارے متحرک ہیں۔
سید حسن نقوی نے مزید ہدایت دی کہ صدر کے علاقے کو مکمل طور پر تجاوزات سے پاک کیا جائے اور آئندہ کسی بھی غیر قانونی تعمیر یا قبضے کو برداشت نہ کیا جائے۔