سندھ میں ڈینگی کی بڑھتی صورتحال پر چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ کا ہنگامی اجلاس، تمام اضلاع میں 24 گھنٹے مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت صوبے میں ڈینگی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، سیکریٹری بلدیات، سیکریٹری صحت، ڈی جی ہیلتھ اور محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ صوبے کے تمام ٹاؤن میونسپل افسران بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شامل ہوئے۔

ایف آئی اے کی کارروائیاں، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

چیف سیکریٹری سندھ نے ڈینگی کیسز میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ صحت کو ہدایت دی کہ ڈینگی رپورٹنگ مؤثر اور بروقت بنائی جائے۔ انہوں نے تمام اضلاع میں کنٹرول رومز کے قیام اور 24 گھنٹے مانیٹرنگ کا نظام فعال کرنے کا حکم دیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈینگی سے متاثرہ مریض کے گھر کے اطراف 15 گھروں میں فومیگیشن اور اسپرے کیا جائے گا۔ چیف سیکریٹری نے تمام اضلاع میں سرویلنس، ایمرجنسی ریسپانس اور فومیگیشن کا جامع کانٹیجنسی پلان مرتب کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام اسپتالوں اور لیبارٹریوں سے حاصل ہونے والا ڈینگی ڈیٹا میڈیا کے ساتھ شیئر کیا جائے تاکہ عوامی آگاہی میں اضافہ ہو۔ آصف حیدر شاہ نے ڈینگی سے ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام اموات کا مکمل ڈیٹا مرتب کیا جائے، کیونکہ درست اعداد و شمار مؤثر حکمت عملی کے لیے نہایت ضروری ہیں۔

چیف سیکریٹری نے کینٹونمنٹ بورڈز میں فومیگیشن مہم کے آغاز اور پانی کے ذخائر کی نگرانی کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے محکمہ صحت کو حکم دیا کہ نجی اسپتالوں اور لیبارٹریوں سے ڈینگی کیسز کی روزانہ رپورٹ حاصل کی جائے۔

اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ عوامی شکایات کے ازالے، صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے نظام کی خود نگرانی کریں۔

مزید برآں، سرکاری اسپتالوں میں ادویات، پلیٹ لیٹس اور ٹیسٹنگ کٹس کا مناسب ذخیرہ یقینی بنانے اور ڈینگی کی مفت تشخیص و علاج کی سہولیات ہر ضلع میں دستیاب بنانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ عوامی آگاہی مہم میں تیزی لائی جائے تاکہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ڈینگی سے محفوظ رہیں۔ اجلاس میں سویمنگ پولز کے حوالے سے نئی پالیسی مرتب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

68 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ میں ڈینگی کی بڑھتی صورتحال پر چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ کا ہنگامی اجلاس، تمام اضلاع میں 24 گھنٹے مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!