کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلبرگ پیٹرول پمپ ڈکیتی کا کیس حل کرلیا گیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکھائے گئے ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق ملزمان نے واردات سے قبل پیٹرول ڈلوایا اور پھر کیشئر سے 17 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھے۔
سیسی اسپتالوں میں مزدوروں کے علاج میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، سعید غنی
پولیس نے CCTV فوٹیج کی مدد سے ایک ملزم کی شناخت کرتے ہوئے کارروائی کی۔ دورانِ پٹرولنگ تھانہ گلبرگ پولیس نے تین مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا، تاہم دو ملزمان اندھیرے اور تنگ گلیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، جبکہ ایک ملزم کو موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت فیضان امام ولد امام الدین کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ فرار ساتھیوں میں غنضنفر علی ولد شوکت اور اسد عرف کالا ولد نامعلوم شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم سے برآمد موٹر سائیکل 125 نمبری KQY-4404 ماڈل 2025 دراصل تھانہ جمشید کوارٹر کے مقدمہ نمبر 734/25 بجرم دفعہ 397/34 کی کیس پراپرٹی ہے۔ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے اے وی ایل سی جمشید کوارٹر کے سپرد کردیا گیا ہے۔
