کراچی (کرائم رپورٹر) — ضلع کیماڑی میں تھانہ سائیٹ اے پولیس اور موٹر سائیکل سوار مسلح ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی جبکہ دوسرا گرفتار کرلیا گیا۔
اسرائیل کا ترکی کی افواج کو غزہ میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار
ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان انڈسٹریل ایریا میں ایک راہگیر سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ سائیٹ ایریا فائر برگیڈ اسٹیشن کے قریب پولیس گشت پارٹی سے آمنا سامنا ہوگیا، جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم عرفان ولد نعیم گل زخمی ہوا جبکہ دوسرا ساتھی زاکر ولد غلام قادر کو بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے موقع سے غیرقانونی 9 ایم ایم پستول، چھینا گیا موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔
زخمی ملزم کو علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور غیرقانونی اسلحہ کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔