کراچی (کرائم رپورٹر) — نیو کراچی تھانے کی حدود میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
سائیٹ ایریا میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی، دوسرا گرفتار
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی (PPM, PSP) کے مطابق پولیس مقابلہ فاطمہ جناح کالونی سیکٹر 11-E نیو کراچی نزد ذیشان پارک میں ہوا۔
مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت فرحان ولد ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ لوڈ میگزین اور راؤنڈز برآمد کرلیے۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش کے لیے علاقے میں چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔