محنتی ملازمین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی، جعلی ملازمین کے خلاف سخت اقدام ہوگا: نثار کھوڑو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — لیبر یونین کے وفد نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سندھ نثار احمد کھوڑو سے ملاقات کی، جس میں ملازمین کے مسائل اور تحفظات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

نیپرا کا فیصلہ کراچی کے صارفین کے مفاد میں ہے، پاور ڈویژن کا وضاحتی بیان

وفد کی قیادت چیئرمین لیبر یونین حسین ابراہیم کاکا اور نائب صدر حسن نقوی نے کی، جبکہ یہ ملاقات لیبر یونین کے صدر راو طارق اور جنرل سیکریٹری محمد اشرف کی خصوصی ہدایت پر عمل میں آئی۔

وفد نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو ملازمین کے تحفظات، روزگار کے مسائل اور انتظامی امور سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر نثار احمد کھوڑو نے یقین دہانی کرائی کہ کسی بھی مستقل یا محنتی ملازم کو بلاجواز برطرف نہیں کیا جائے گا، اور اداروں میں صرف جعلی یا بوگس ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جو بغیر کام کیے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محنت کشوں اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، کیونکہ محنتی اور دیانتدار عملہ ادارے کا اصل سرمایہ ہے۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ایسے ملازمین جو اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دے رہے ہیں، ان کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی، تاہم غیر حاضر اور جعلی ملازمین کے لیے ادارے میں کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ اداروں میں شفافیت اور دیانتداری کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ کارکردگی مزید بہتر بنائی جا سکے۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “محنتی ملازمین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی، جعلی ملازمین کے خلاف سخت اقدام ہوگا: نثار کھوڑو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!