کراچی (اسٹاف رپورٹر) — پاکستان نے آئندہ دو روز کے دوران مخصوص اوقات میں اپنی فضائی حدود بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) نے اس سلسلے میں تمام ائیر لائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو باضابطہ نوٹم (NOTAM) جاری کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں ای چالان سسٹم کا افتتاح، ٹریفک خلاف ورزیوں کی خودکار مانیٹرنگ شروع
جاری نوٹم میں بتایا گیا ہے کہ 28 اور 29 اکتوبر کو فضائی حدود صبح 6 بجے سے 9 بجے تک بند رہے گی۔ اس دوران کمرشل پروازوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، یہ فیصلہ ممکنہ طور پر پاکستانی سرحد کے قریب بھارتی فوجی مشقوں کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ نوٹم میں وضاحت کی گئی ہے کہ کراچی اور لاہور فلائٹ ریجن میں مخصوص روٹس کمرشل پروازوں کے لیے بند رہیں گے۔
سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ فضائی حدود کی بندش کے دوران پروازوں کی نقل و حرکت محدود رہے گی اور تمام ایئر لائنز کو پہلے سے شیڈول میں ردوبدل کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
