کیماڑی پولیس کی کامیاب کارروائیاں — منشیات فروش اور موٹر سائیکل چور گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — ضلع کیماڑی میں تھانہ جیکسن پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروشی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پاکستان کا 2 روز کے لیے مخصوص اوقات میں فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق، پہلی کارروائی میں پولیس نے گلشن سکندر آباد سے عیسیٰ خان نامی منشیات فروش کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 110 گرام آئس برآمد کی گئی۔ پولیس کے مطابق، عیسیٰ خان ایک پیشہ ور منشیات فروش ہے جو اس سے قبل بھی منشیات اور اسلحہ رکھنے کے تین مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم کے خلاف درج مقدمات میں شامل ہیں:

  1. مقدمہ نمبر 248/23 بجرم دفعہ 4/8 تھانہ جیکسن،

  2. مقدمہ نمبر 85/25 بجرم دفعہ 9(2)3 تھانہ درخشاں،

  3. مقدمہ نمبر 105/16 بجرم دفعہ 23(I)A تھانہ بوٹ بیسن۔

دوسری کارروائی میں جیکسن پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ارشاد نامی ملزم کو گرفتار کیا۔ اس کے قبضے سے تھانہ فرئیر کے مقدمہ نمبر 308/25 میں چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔

ایس ایچ او جیکسن سب انسپکٹر خوشی محمد کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے یہ کارروائیاں انجام دیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

WhatsApp Image 2025 10 27 at 4.39.56 PM

52 / 100 SEO Score

2 thoughts on “کیماڑی پولیس کی کامیاب کارروائیاں — منشیات فروش اور موٹر سائیکل چور گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!